آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرگودھا میں پی اے ایف بیس مصحف کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایف 16طیارے میں پروازکی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف بیس مصحف کا دورہ کیا جہاں چیف آف ائیر اسٹاف، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے موقع پر آرمی چیف کو ایک اسکواڈرن لے جایا گیا جہاں وہ لڑاکا طیارے ایف 16 میں بیٹھے جب کہ ائیر چیف مارشل خود جہاز اڑانے کے لیے دوسرے ایف 16 میں موجود تھے، پھر دونوں طیاروں نے فرضی جنگی کارروائی کے مشن میں حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشن کی تکمیل کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسکواڈرن کے پائلٹس سے گفتگو بھی کی،آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، گرانقدر خدمات اور جذبے کو سراہتے ہوئےکہا کہ آپریشنل کامیابیوں کے لیے فورسز کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔
Air Chief thanked Army Chief for his visit. Both underlined the need for continued and enhanced interaction between the services in training and operations.2/2. pic.twitter.com/IaZhppGlIC
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 2, 2019