راولپنڈی میں سرد ہوا چلتے ہی گیس غائب، چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
gas load shedding started in Rawalpindi

راولپنڈی: شہر میں سرد کی لہر کے آغاز پر بارش کے بعد گیس غائب ہوگئی، منتخب نمائندے منظر سے غائب، شہریوں میں شدید غم و غصہ ، گیس کمپنی کے گھیراؤ کا عندیہ دیدیا۔

چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی وسابق سٹی جنرل سیکریٹر ی تحریک انصاف ظہیراحمداعوان نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں نے الیکشن سےپہلے وعدے کیے تھے لیکن گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔

ظہیراحمداعوان کا کہنا ہے کہ اندرون شہر سیٹھی کالونی محلہ، حکمداد محلہ، محمود علی شاہ ،چاہ سلطان نئی آبادی اورامرپورہ شارجہ گراؤنڈ میں سردیوں کے آغاز ہی سے گیس غائب ہوگئی ہے۔

ظہیراحمداعوان نے گیس لوڈشیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شیخ رشید ،شیخ راشد ،شفیق راجہ اورراشد حفیظ نے الیکشن سے پہلے وعدے کیے تھے کہ ہم گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کریں گے لیکن بارہا توجہ دلوانے کے باوجود کوئی مسئلہ حل کرنے کو تیار نہیں۔

مزید پڑھیں:گلگت بلتستان انتخابی مہم کا وقت ختم، تیاریاں مکمل، ووٹنگ کل ہوگی

ہم نے وزیراعظم عمران خان صاحب کو سٹیزن پورٹل پر درخواستیں بھی دیں ، وفاقی محتسب اعلیٰ میں بھی درخواستیں دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاجی تحریک چلائیں گے ،سوئی گیس دفتر کا گھراؤ کریں گے اوربھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائینگے۔

Related Posts