عید الاضحیٰ کے دوران کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے متعلق خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق عوام کو عید کے دنوں میں معمول سے بہتر گیس کی فراہمی میسر رہے گی۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق جمعہ 6 جون (عید کی رات) کو گیس کی بندش معمول کے وقت رات 9:30 بجے کے بجائے رات 12:00 بجے کی جائے گی۔

ہفتہ 7 جون (عید کے پہلے دن) صبح 5:00 بجے گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی اور اس کے بعد پورے دن گیس کی بندش نہیں ہوگی۔

اتوار 8 جون (عید کے دوسرے دن) اور پیر 9 جون کو (عید کے تیسرے دن) بھی پورے دن گیس کی فراہمی جاری رہے گی، پیر کو رات 12 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔

منگل 10 جون سے گیس کی فراہمی پرانے شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔

Related Posts