کراچی میں آج سے 4 روز تک گیس کی قلت اور لوڈ شیڈنگ کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں آج سے 4 روز تک گیس کی قلت اور لوڈ شیڈنگ کا خدشہ
کراچی میں آج سے 4 روز تک گیس کی قلت اور لوڈ شیڈنگ کا خدشہ

شہرِ قائد میں آج سے 4 روز تک گیس کی قلت اور لوڈ شیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ محکمۂ موسمیات نے موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران 4 روز تک کراچی میں گیس کی قلت اور کے الیکٹرک کی طرف سے لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں مختلف صنعتوں کے علاوہ گھروں کو بھی گیس کی فراہمی میں کمی ہوسکتی ہے۔ کے الیکٹرک، نوری آباد پاور کمپنی کو بھی گیس کی فراہمی کم رہے گی۔

گیس کی فراہمی میں کمی کی وجوہات بتاتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس میں قلت ایل این جی ٹرمینل پر جاری کام کے باعث ہوگی۔ کام ختم ہوتے ہی گیس کی فراہمی بحال کی جائے گی۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی میں قلت کے باعث لوڈ شیڈنگ کی جاسکتی ہے۔ آج سے 4 روز تک کے الیکٹرک کو اگر مطلوبہ مقدار میں گیس فراہم نہ کی گئی تو لوڈ شیڈنگ میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 14 سے 17 ستمبر تک بند رکھی جائے گی جس کا اطلاق آج شب 12 بجے سے ہوگا۔

گزشتہ روز جاری کردہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے بیان کے مطابق آج رات 12 سے ہفتے کی صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز اور آرایل این جی بند رہیں گے۔اینگرو ایل این جی ٹرمینل ڈاکنگ سے سسٹم میں گیس کی کمی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 4 روز کیلئے بند

Related Posts