ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر میں گیس سلینڈر دھماکہ، بڑی تباہی مچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی معروف اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر میں گیس سلینڈر دھماکہ ہوا، جس کے بعد گھر میں تباہی مچ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر میں گیس سلینڈر کا دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد گھر میں شدید تباہی مچ گئی، جبکہ خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔

اُن کے گھر کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کے بڑے حصے منہدم ہوگئے ہیں اور بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ گھر تباہ ہونے کی ویڈیو اداکاروں کی جانب سے شیئر نہیں کی گئی بلکہ ویڈیو کو یوٹیوب چینل کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان‘ نے 1000 کروڑ کا بزنس کرلیا؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمن اور منیب کے گھر ریسکیو ٹیم نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے فیملی کو ریسکیو کرلیا جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ اس خبر کے حوالے سے ابھی تک منیب بٹ اور ایمن خان کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آسکا ہے۔

Related Posts