لاہور میں گیس دھماکے سے مکانات تباہ، 4 بچے اور 1 خاتون جاں بحق، 12افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں گیس دھماکے سے عمارت تباہ، 4 بچے جاں بحق، 12افراد زخمی
لاہور میں گیس دھماکے سے عمارت تباہ، 4 بچے جاں بحق، 12افراد زخمی

لاہور میں گیس دھماکے کے باعث 2 رہائشی مکانات تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں 4 بچے اور 1 خاتون جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ برکی روڈ کے علاقے بنگالی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں گیس دھماکے کے باعث رہائشی علاقے میں 2مکانات گر گئے۔ دھماکے سے ہونےوالی تباہی کے نتیجے میں 4 بچے  اور 1 خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔حادثہ ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث پیش آیا تھا۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گیس دھماکے سے ہونے والی تباہی کا نوٹس لے لیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے دھماکے کی وجوہات اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں لیویز کی جیل کے سامنے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں گزشتہ ماہ لیویز جیل کے سامنے کھڑی موٹرسائیکل میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد کے جاں بحق اور 13 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

مزید پڑھیں: چمن میں لیویز جیل کے قریب بم دھماکہ، 3افراد جاں بحق، 13زخمی

Related Posts