قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن عہدے سے مستعفی، وجوہات سامنے آگئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گیری کرسٹن
(فوٹو: سوشل نیوز)

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال فارمیٹ میں ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، گیری کرسٹن کے استعفیٰ دینے کی وجوہات بھی سامنے آگئیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کا اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ گیری کرسٹن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ پی سی بی قیادت سے اختلافات کے باعث دیا۔ وائٹ بال ہیڈ کوچ اختیارات سے محروم کوچنگ نہیں کرنا چاہتے، تعیناتی کے وقت انہیں مضبوط اختیارات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے مزید دعویٰ کیا گیا کہ گیری کرسٹن کو سیلیکشن کے معاملات میں اختیارات دینے کا کہا گیا اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے انتخاب میں ووٹنگ کا اختیار واپس لیے جانے سے خوش نہیں تھے، انہوں نے چیمپینز ون ڈے کپ کے دوران ہوم ورک بھی کیا تھا۔

ذرائع کے حوالے سے کیے گئے دعوے کے مطابق وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن  نے آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے اسکواڈ پر بھی ہوم ورک کیا تھا جبکہ سابق سلیکشن کمیٹی نے گیری کرسٹن سے اسکواڈد پر مشاورت بھی کی تھی، اسکواڈ پر گیری کرسٹن کی رائے موجودہ سلیکشن کمیٹی سے مختلف ہے۔

دعوے کے مطابق گیری کرسٹن بابر اعظم کو آرام کروانے کے حق میں نہیں تھے، وہ چاہتے تھے کہ بابراعظم زمبابوے میں کرکٹ کھیلیں۔ پی سی بی کو گیری کرسٹن سے استعفے کی خواہش ہے اور ایک سابق پاکستانی کھلاڑی کو ہیڈ کوچ مقرر کیا جانا ہے، تاہم اس حوالے سے گیری کرسٹن یا پی سی بی  نے کسی اطلاع کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

 

Related Posts