اسلام آباد میں 17 سالہ طالبہ سے گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی، 3ملزمان گرفتار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
غیر ملکی طالبہ سے زیادتی کی کوشش، بھارتی یونیورسٹی کا پروفیسر گرفتار
غیر ملکی طالبہ سے زیادتی کی کوشش، بھارتی یونیورسٹی کا پروفیسر گرفتار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17 سالہ طالبہ سے گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ متاثرہ لڑکی کو اس کا دوست سنیاڑی گاؤں لے گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

غیرت کے نام پر کراچی میں خاتون کی ناک کاٹنے والا شوہر گرفتار

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کے دوست آتش کے ساتھ جنید، حسن شکیل اور افاد ملک نے نازیبا حرکات اور زیادتی کے واقعے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ متاثرہ لڑکی کا بیان بھی مقدمے میں شامل ہے۔

متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ افاد ملک نے سر پر گن رکھ کر زبردستی کی، افاد ملک نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جبکہ جنید نے بھی زیادتی کی۔ آنش اور حسن نے نازیبا حرکات کیں اور شور مچانے پر ملزمان فرار ہوگئے۔

بعد ازاں ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری نے طالبہ سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شالیمار پولیس 3 ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے جبکہ چوتھے کو تلاش کیا جارہا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان آنش، جنید علی اور حسن شکیل سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ملزمان کو جلد عدالت میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ 

Related Posts