کراچی میں گڈاپ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروخت کرنے اور دیگر جرائم میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گڈاپ پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے شہر میں منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی۔ سپر ہائی وے پر کارچیکنگ کے دوران 16 کلو گرام سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس برآمد ہوئی۔
گڈاپ پولیس نے ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔ گرفتار ملزمان نے دوسرے صوبے سے منشیات کراچی لا کر مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔ گرفتار ملزمان سے منشیات کے خریداروں کی معلومات بھی حاصل کی جارہی ہے جبکہ منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان حنیف اور عبداللہ سے تفتیش جاری ہے جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران گڈاپ کے علاقے سے ریتی بجری کی چوری میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
چاروں ملزمان پابندی کے باوجود ملیر ندی سے ریتی چوری کرنے میں ملوث پائے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزمان ملحو، نعمان، عقیل اور لونگ سے تفتیش شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی پولیس کی ہفتہ وار کارروائی کی تفصیلات سامنے آگئیں، 7 روز کے دوران 1 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ کروڑوں کی منشیات برآمد کر لی گئیں۔
گزشتہ ماہ 27 جون کے روز تک کراچی پولیس نے شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔
حال ہی میں پولیس نے کراچی کے شرقی، غربی اور جنوبی اضلاع میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1060 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں: پولیس کی کارروائی، 1ہزار سے زائد ملزمان گرفتار، کروڑوں کی منشیات برآمد
قبل ازیں بغدادی پولیس نے لی مارکیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کراچی شہر میں منشیات سپلائی کرنے والے ڈیلر کوگرفتار کرلیا،ملزم کا ساتھی پولیس کو دیکھتے ہی منشیات پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
گزشتہ ماہ 23 جون کے روز گرفتار ملزم کے قبضہ سے 44 کلو 400 گرام چرس کے 37 پیکٹ برآمد کئے گئے جبکہ مفرور ملزم کے پھینکے ہوئے بیگ میں سے 21 کلو 600 گرام چرس کے 18 پیکٹ برآمد کئے گئے جبکہ مجموعی طور پر 66 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔
مزید پڑھیں: پولیس نے کراچی میں منشیات سپلائی کرنیوالاڈیلر پکڑلیا، 66کلو چرس برآمد