جی 7 ممالک کا غریب ممالک کیلئے 1 ارب کورونا ویکسین کی خوراکیں عطیہ کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جی 7 ممالک کا غریب ممالک کیلئے 1 ارب کورونا ویکسین کی خوراکیں عطیہ کرنے کا فیصلہ
جی 7 ممالک کا غریب ممالک کیلئے 1 ارب کورونا ویکسین کی خوراکیں عطیہ کرنے کا فیصلہ

دُنیا کی سات بڑی معیشتوں (جی 7 ممالک) نے غریب ممالک کیلئے 1 ارب کورونا ویکسین کی خوراکیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف اقدامات اٹھانے کا عزم کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جی 7 ممالک کا اجلاس برطانیہ میں ختم ہوگیا جس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم جمہوریت، آزادئ، مساوات اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اور انسانی حقوق کا احترام کرتے ہیں۔

جی 7 اجلاس کے متعلق سابق برطانوی وزیرِ اعظم گورڈن براؤن کا کہنا تھا کہ اجالس ایک ناقابلِ معافی اخلاقی ناکامی ثابت ہوا ہے۔ لاکھوں افراد کو ویکسین نہیں لگائی جاسکے گی اور ہزاروں افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب امریکا، فرانس، کینیڈا، جاپان، اٹلی اور جرمنی کے سربراہانِ مملکت جی 7 اجلاس میں شریک ہوئے جس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 7 ممالک کا گروہ آئندہ برس کے دوران کورونا کی 1 ارب خوراکیں غریب ممالک کو مفت فراہم کرے گا۔

رواں برس 7 کروڑ خوراکیں عطیہ ہوئیں جن میں سے نصف جی 7 ممالک کی جانب سے بھیجی گئیں جبکہ اقوامِ متحدہ کے غریب ممالک کو ویکسین کی مفت فراہمی کے پروگرام کوویکس میں 95 فیصد حصہ جی 7 ممالک کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کے اقتدار کا خاتمہ، نفتالی بینیٹ نئے وزیراعظم مقرر

Related Posts