اسلام آباد: کورونا وائرس کے بعد ترقی اور سرمایہ کاری پر اعلیٰ سطح ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا ایک عالمی مسئلہ ہے، جس کے باعث عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، وباء کے باعث ہماری برآمدات متاثر ہوئیں اور ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثرہوئے، ترقی یافتہ ممالک مل کر اس مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافہ کریں تاکہ وہ معاشی طور پر مستحکم ہوسکیں اور اپنے معاملات آسانی سے چلا سکیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نائیجریا، ایتھوپیا اور مصر کو بھی ہمارے جیسے حالات کا سامنا ہے، عالمی وبا سے مشترکہ کوششوں سے ہی نمٹا جاسکتا ہے۔اس مسئلے پر سب کو یکجا ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جی 20 ممالک کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں تاہم ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے جو مدد اب تک کی جا چکی ہے اس سے زیادہ مدد ہونی چاہیے جب تک اس مسئلے کو عالمی مسئلے کے طور پر حل نہیں کیا جاتا اس سے نمٹنا مشکل ہوگا۔
مزید پڑھیں:آج کے دن پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر