پی آئی اے کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملبے کے نیچے سے برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملبے کے نیچے سے برآمد
پی آئی اے کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملبے کے نیچے سے برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پی آئی اے کے ایئر بس طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملبے کے نیچے سے برآمد ہو گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے ملبے کو اٹھوانے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔ملبے کو ہٹایا گیا تو نیچے سے کاک پٹ وائس ریکارڈ بر آمد ہوگیا ہے۔

آج صبح نئے سرے سے تلاش کا کام شروع کیا گیا تھا،جس کے بعد ملبے کے نیچے دبا ہوا وائس ریکارڈر مل گیا۔ کاک پٹ وائس ریکارڈر ملنے کے بعدتحقیقاتی عمل میں بہت مدد ملے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی ٹیمیں بہت سرگرمی سے اس اہم پرزے کی تلاش میں سرگرم تھیں اور تلاش کے بعد کاک پٹ وائس ریکارڈر ائیرکرافٹ ایکسیڈینٹ تحقیقاتی بورڈ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے طیارہ حادثہ کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق بتایا کہ اب تک 52 میتوں کی شناخت کی جا چکی ہے جن میں سے 47 کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے لواحقین کو سفری اور رہائشی سہولیات فراہم کر رہی ہے اور میتوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے باقی میتیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Related Posts