سعودی شہزادی کا انتقال، نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی شہزادی کا انتقال، نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی
سعودی شہزادی کا انتقال، نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

جدہ: سعودی شہزای نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں، ان کی نمازجنازہ پیر کے روز بعد نماز عصر امام ترکی بن عبداللّٰہ جامع مسجد ریاض میں ادا کی جائے گی۔

ایوان شاہی اعلامیہ کے مطابق شہزادی نورہ بنت فیصل سعودی عرب میں گلوبل فیشن ہیروس کمپنی کی بانی اور ایگزیکٹیو چیئرپرسن تھیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادی نورہ سعودی الازیاۃ کی ایگزیکٹیو چیئر پرسن بھی تھیں۔

خیال رہے کہ شہزادی نورہ نے اپریل 2018 میں پہلے سعودی فیشن ویک کا اہتمام کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ جیب کاٹنے کے جرم میں گرفتار

شہزادی نورہ بنت فیصل کوعربی کے علاوہ انگریزی، فرانسیسی اور جاپانی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔

مزید برآں شہزادی کے انتقال پر صدرشیخ خلیفہ بن زید النہیان، شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران، شیخ محمد بن زاید النہیان، ابوظہبی کے ولی عہد اور ڈپٹی سپریم کمانڈر متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج نےاپنے اپنے تعزیاتی پیغامات بھیجے۔

Related Posts