مفتی محمد نعیم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، والد کے پہلو میں سپرد خاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مفتی محمد نعیم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، والد کے پہلو میں سپرد خاک
مفتی محمد نعیم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، والد کے پہلو میں سپرد خاک

کراچی:ممتاز عالم دین اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مولانا مفتی محمد نعیم کی نماز جنازہ اور تدفین جامعہ بنوریہ سائٹ ایئریا میں ہوئی، نماز جنازہ میں شہر کے اکابر علماء، عمائدین، شاگردوں،عقیدتمندوں اور دیگر ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کی اقتداء میں ادا کی گئی،شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کاانتقال ہفتہ کو کراچی میں ہوا تھا،ان کی نمازجنازہ اتوار کو بعد نماز عصر جامعہ بنوریہ عالمیہ سامنے مین روڈ پراداکی گئی اور تدفین جامعہ کے قبرستان میں ان کے والد قاری عبدلحلیم کے پہلو میں کی گئی۔

نماز جنازہ میں بڑی ہزاروں افراد نے شرکت، نماز جنازہ شیخ الاسلام جسٹس (ر) مفتی تقی عثمانی کی اقتداء میں ادا کی گئی جبکہ دیگر شرکاء میں وفاق المدار س العربیہ کے ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری، ڈاکٹر محمد عادل خان،مولانا عبید اللہ خالد،جامعہ اشرف المدارس کے مہتمم مولانا حکیم مظہر، جامعہ دارالعلوم کراچی مولانا عمران اشرف عثمانی،جامعہ دارلعلوم صفہ کے قاری حق نواز، مفتی محمد زبیر،مولانا تنویر الحق تھانوی نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ بیت السلام کے مولانا عبدالستار،جمعیت علماء اسلام کے مولانا راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان، ناصر محمود سومرو،مولانا حماداللہ مدنی،حافظ احمد علی، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الھدیٰ صدیقی، کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، ایم کیوایم کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار،ٹاؤن ناظم اظہار الدین تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید آفریدی، علامہ طرار نقوی اور دیگر بھی شریک ہوئے ۔

نماز جنازہ سے قبل مختلف علمائے کرام نے شیخ الحدیث کی دینی علمی اور ملی خدمات کو سراہا اور کہاکہ مفتی محمد نعیم ایک عظیم سالار تھے اور اپنی پوری زندگی قال اللہ وقال الرسولؐ پرعمل کرتے ہوئے گزاری، انہوں نے ہر شعبہ میں علماء حق کی نمائندگی کی اور سچ کا ساتھ دیا۔

جماعت اسلامی کے مرکزی نائب لیاقت بلوچ، انڈونیشا ء کے قونصل جنرل ودیگر ملکی وغیر ملکی عمائدین نے مفتی محمد نعیم کے صاحبزادوں مفتی نعمان نعیم اور حافظ محمد حنظلہ ودیگرسے جامعہ میں تعزیت کی۔علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام کراچی کے مرکزی امیر مفتی عطاء الرحمن قریشی ودیگر نے بھی اظہار تعزیت کی،صدر پاکستان جناب عارف علوی نے شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کے صاحبزادے مولانا نعمان نعیم سے فون پر تعزیت کی۔

Related Posts