خاتون ایس ایچ او سے فون پر دوستی مہنگی پڑگئی، ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون ایس ایچ او سے فون پر دوستی مہنگی پڑگئی، ملزم گرفتار
خاتون ایس ایچ او سے فون پر دوستی مہنگی پڑگئی، ملزم گرفتار

کراچی:چورکو خاتون سے فون پر دوستی مہنگی پڑگئی ٹیپو سلطان تھانے کی خاتون ایس ایچ او شرافت خان نے مہارت کے ساتھ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے تھانہ ٹیپو سلطان میں تعینات خاتون ایس ایچ اوشرافت خان نے اپنی حاضر دماغی سے ڈکیٹ کو دوستی کا بہانے بلاکر گرفتار کرلیا۔

خاتون ایس ایچ او کو ملزم کا نمبر ملا تو اس سے فون پر بات چیت کرکے ملاقات کیلیے جگہ کا تعین کیا گیا اور جب ملزم ملنے آیا تو خاتون ایس ایچ او نے سادہ لباس میں موجود اہلکاروں کی ہمراہ اسے دھر لیا۔

پولیس کے مطابق خاتون ایس ایچ او نے گرفتار ملزم کے قبضے سے لوٹے گئے زیورات، نقدی، موبائل فون برآمد کرلیئے ہیں جبکہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے پندرہ روز قبل شہری کے گھر چوری کرکے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹا تھا۔خاتون ایس ایچ او کی اس کمال مہارت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں شہری سے لوٹ مار کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار، چھینی گئی اشیاء برآمد

Related Posts