بابر اعظم کے ساتھ دوستی نبھانا فخر زمان کو مہنگی پڑ گئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو اسپورٹس میڈیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ ذرائع ابلاغ پر جاری رپورٹس کے مطابق سلیکشن پالیسی پر سوشل میڈیا پر تنقید کی وجہ سے فخر زمان کو نوٹس جاری کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ پر آنے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فخر زمان کی جانب سے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے پر تبصرہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوا تو پی سی بی نے بابر اعظم آرام دینے کیلئے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا۔

اس پر فخر زمان نے اپنے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو باہر کرنے پر تنقید کی اور اس فیصلے کو منفی پیغام دیے جانے کا فیصلہ قرار دیا۔