سمندری طوفان بپر جوائے سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے تازہ دم دستے تعینات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سمندر طوفان بپر جوائے سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے تازہ دم دستے تعینات
سمندر طوفان بپر جوائے سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے تازہ دم دستے تعینات

کراچی: پاک فوج کے تازہ دم دستے ممکنہ سمندری طوفان ”بپر جوائے” سے نمٹنے کے لیے تعینات کر دیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سید سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں ممکنہ سمندری طوفان سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات بارے غور کیا گیا، اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ، جی او سی حیدرآباد گیریژن سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سمندری طوفان بپر جوائے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی اور پاک فوج کی خدمات لیتے ہوئے تازہ دم دستوں کو حفاظتی اقدامات کے طور پر تعینات کردیا گیا۔

ممکنہ سمندری طوفان ” بپر جوائے” سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے تازہ دم دستے روانہ ہو گئے۔

مزید پڑھیں:سمندری طوفان کا خطرہ، کراچی کی شاہراہوں پر بل بورڈز تاحال موجود

پاک فوج کی کمانڈ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج کے مزید دستے بھی ممکنہ ریسکیو آپریشنز کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے، عوام کو مشکل وقت میں پاک فوج کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔

Related Posts