نیٹ فلکس پر فرانسیسی مزاحیہ کامیڈی سیریز شروع، دلچسپ بات کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹ فلکس پر فرانسیسی مزاحیہ کامیڈی سیریز شروع، دلچسپ بات کیا ہے؟
نیٹ فلکس پر فرانسیسی مزاحیہ کامیڈی سیریز شروع، دلچسپ بات کیا ہے؟

حال ہی میں نیٹ فلکس نے فرانسیسی کامیڈی سیریز شروع کی ہے جس کا نام اسپوئلڈ بریٹس (بگڑے ہوئے بچے) ہے اور اپنے نام کی مناسبت سے یہ ایک والد اور 3 بگڑے ہوئے بچوں کی کہانی پر مبنی ہے۔

فرانس کی ہمسایہ ریاست موناکو سے تعلق رکھنے والے امیر کبیر خاندان کی کہانی پر مبنی کامیڈی سیریز میں کام کیلئے تکلیف دہ حد تک بے چین والد اپنے 3 بگڑے بچوں کیلئے فکر مند نظر آتا ہے جن کے نام فلپ، اسٹیلا اور الیگزینڈر ہیں۔

بگڑے بچوں کی کہانی

اسپوئلڈ بریٹس کے ابتدائی مناظر میں  3 بچے مختلف پارٹیز کے دوران پرائیویٹ جیٹ منگواتے اور شاپنگ وغیرہ کرتے نظر آتے ہیں اور اپنے والد کی توقعات کی پروا نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: 

اعجاز اسلم کے والد انتقال کر گئے، شوبز شخصیات کا اظہارِ تعزیت

سوشل میڈیا صارفین کی ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے پر کڑی تنقید

جیسے ہی بگڑے بچوں سے پریشان والد کو پتہ چلتا ہے کہ ان کی بیٹی کسی ایسے شخص سے شادی کرنے کی خواہش رکھتی ہے جو پیسے کا پجاری ہے تو والد کو دل کا دورہ پڑ جاتا ہے۔ 

Spoiled Brats Movie (2021) Review | Netflix - Lifesportal.net | Tv Series, Cinema, Biography, Decor

کہانی میں بڑی تبدیلی

نیٹ فلکس کی اس کہانی میں بڑی تبدیلی اس وقت آتی ہے جب والدِ بزرگوار اپنے بچوں کو مادی دنیا اور موبائلز سے دور رکھنے کیلئے ایک غیر صحت مندانہ منصوبہ بناڈالتے ہیں۔

وہ پیسوں کا جھوٹا موٹا غبن کرکے اپنے بچوں کے ہمراہ ایک چھوٹے سے گھر میں رہنا شروع کردیتے ہیں۔ ان اس خاندان کے پاس پیسہ، ذرائع اور کھانا نہیں جو ایک دلچسپ موڑ ہے۔ 

دلچسپ مکالمہ

ایک مقام پر والدِ بزرگوار اپنے آپ کو یہ کہہ کر کوستے ہوئے نظر آتے ہیں کہ مجھے ایک شخص کے بارے میں پتہ ہے جو اپنے بچوں کو سبق سکھانا چاہتا تھا۔

یہ ڈائیلاگ والدِ بزرگوار ایک سین کے دوران اپنے بچوں سے بولتے نظر آتے ہیں جسے نیٹ فلکس سیریز دیکھنے والوں نے بہت پسند کیا ہے کہ یہ ایک دلچسپ مکالمہ ہے۔ 

Spoiled Brats: is the French movie better than We Nobles?

کیا اسے دیکھنا چاہئے؟

بنیادی طور پر بگڑے ہوئے بچے (اسپوئلڈ بریٹس) ایک دلچسپ کامیڈی سیریز ہے جو ناظرین و سامعین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔

نیٹ فلکس دیکھنے والے کامیڈی سیریز اسپوئلڈ بریٹس کو پسند کر رہے ہیں جس میں ایک والد اپنے امیر بچوں کو عملی زندگی کے کچھ سبق سکھاتا نظر آتا ہے۔ 

 

Related Posts