لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار افراد کیلئے فری لانسنگ کمائی کا ذریعہ بن گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار افراد کیلئے فری لانسنگ کمائی کا ذریعہ بن گئی
لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار افراد کیلئے فری لانسنگ کمائی کا ذریعہ بن گئی

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران فری لانسنگ ویب سائٹ فیور بے روزگار افراد کیلئے کمائی کا ذریعہ بن گئی ہے۔

پاکستان کے بے شمار نوجوان فری لانسنگ کے ذریعے آن لائن کام کرکے روزگار حاصل کر رہے ہیں جس کی آمدنی فری لانسنگ ویب سائٹ فیور اور اَپ ورک کے ساتھ ساتھ دیگر ویب سائٹس کے اکاؤنٹس میں جمع ہوتی رہتی ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانی عوام معاشی مسائل کا شکار ہیں جبکہ روزگار نہ ہونے کے باعث گھروں میں محصور عوام کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ اس دوران فیور اور اَپ ورک جیسی ویب سائٹس نوجوان نسل سمیت متعدد بے روزگار افراد کیلئے کمائی کا ذریعہ ہیں۔

فری لانسنگ ویب سائٹس پر ہر شخص اپنے اپنے مزاج اور پیشہ ورانہ قابلیت کی بنیاد پر اپنے پیشے کا انتخاب کرکے خدمات پیش کر سکتا ہے جس کے عوض اسے مناسب معاوضہ مل جاتا ہے۔

عام طور پرہر روز فری لانسنگ کی ویب سائٹس پر  چندگھنٹے کام کرنے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین، گرافک ڈیزائنرز، ویڈیو ایڈیٹرز اور کونٹینٹ رائٹرز اتنا کما لیتے ہیں کہ اس سے نہ صرف روزمرہ اخراجات بلکہ تھوڑی بہت عیاشی بھی کی جاسکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فری لانسنگ ویب سائٹ فیور کا اکاؤنٹ بھی فعال ہے جس میں بے روزگار افراد کو اپنے اپنے شعبوں میں کارکردگی دکھا کر روزگار کمانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فری لانسنگ کی ویب سائٹ فیور نے کہا کہ آپ کسی بھی شعبے میں اپنا پروجیکٹ ہمیں پیش کریں، ہم نے چند اسٹیپس رکھے ہیں جن کی پیروی کرنے کے بعد آپ کا پروجیکٹ خریداروں تک پہنچایا جاسکے گا۔ 

 

Related Posts