اسلام آباد: معزول وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے منتخب حکومت کی تبدیلی کی غیر ملکی سازش کے خلاف ’آزادی کی جدوجہد‘ شروع کرنے کا عزم کیا ہے۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا۔ لیکن حکومت کی تبدیلی کی غیر ملکی سازش کے خلاف آج پھر سے آزادی کی جدوجہد شروع ہو رہی ہے۔
پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی برطرفی کے خلاف ملک بھر کے تمام شہروں اور اضلاع میں پرامن احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ پاکستان میں کسی بھی ”امپورٹڈ حکومت” کو قبول نہیں کریں گے اور احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے۔
عمران خان کے پہلے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک میں تاریخی پیشرفت دیکھی گئی، جنہیں عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ووٹ دیا گیا۔ پارلیمنٹ میں رات گئے سیاسی گہما گہمی کے دوران 174 ایم این ایز نے تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت پینل آف چیئر کے رکن مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق نے کی جب اسد قیصر نے توہین عدالت کے الزامات سے بچنے کے لیے اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔
ایاز صادق نے ووٹنگ کے عمل کے بعد اعلان کیا کہ ”قرارداد کے حق میں 174 اراکین نے ووٹ ڈالے، جس کے نتیجے میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کا انتخاب، شہبازشریف اورشاہ محمودقریشی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع