کراچی، حکیم شاہد میئو اور طبیبہ فضیلہ حنیف کا مفت طبی کیمپ لگانیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

طبی کونسل پاکستان سے رجسٹرڈ حکیم شاہد میئو اور طبیبہ فضیلہ حنیف نے بدھ کے روز کراچی کے علاقے جوہر موڑ پر مفت طبی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکیم شاہد میئو اور طبیبہ فضیلہ حنیف مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے۔کراچی کے علاقے جوہر موڑ پر  حرمین ٹاور، 14 ایم ، میزنائن فلور پر واقع مطب میں فری طبی کیمپ کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی ڈاکٹرز کا کابل میں مفت آئی کیمپ، 3،764 مریضوں کا معائنہ

فری طبی کیمپ کیلئے جاری اشتہار میں پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کو اپنی میڈیکل رپورٹس ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دونوں اطباء 15 مارچ کو صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک مریضوں کا فری معائنہ کریں گے۔

حکیم قاری غلام مصطفیٰ شاذلی بھی روحانی و جسمانی امراض کے طبیب کی حیثیت سے مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ فری طبی کیمپ میں چیک اپ کے ساتھ ساتھ ادویات بھی بالکل مفت فراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ماہرین امراض چشم کی ایک ٹیم نے کابل کے ایک ہسپتال میں 4 روزہ مفت آئی کیمپ میں مجموعی طور پر3,764 افغان مریضوں کا معائنہ کیا۔

گزشتہ برس اگست کے دوران فری آئی کیمپ کا انعقاد پاکستانی ڈاکٹروں کی 11 رکنی ٹیم نے پاک افغان تعاون فورم، الخدمت فاؤنڈیشن اور افغان وزارت صحت عامہ کے اشتراک سے کیا۔

Related Posts