ڈاکٹر قدیر سے مرنے کے بعد بھی فراڈ، بیٹی کو کیا کیا تکلیفیں اٹھانی پڑیں؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Fraud with Dr Abdul Qadeer even after death

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ٹرسٹ میں مبینہ فراڈ کا انکشاف ، پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر دفاع مضبوط بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر کی بیٹی انصاف کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیٹی ڈاکٹر ڈینا نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ والد صاحب نے اپنی زندگی میں ہی جعلسازوں کو ٹرسٹ سے نکال دیا تھا تاہم اب جعلسازوں نے جعلی دستاویزات بناکر ڈاکٹر قدیر خان ٹرسٹ سے ڈاکٹر قدیر خان کا نام ہی نکال دیا ہے ۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا خواب تھا کہ لاہور میں عوام کے مفت علاج کے لیے ایک اسپتال بنائیں۔اس حوالے سے انہوں نے ایک بورڈ آف ٹرسٹ بنایا تھا، پھر بعض ممبران کو انہوں نے اپنی زندگی میں ہی ٹرسٹ سے نکال دیا تھا۔

ڈاکٹر ڈینا نے بتایا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ٹرسٹ کو جعلی دستاویز ات کے ذریعے ہتھیانے اور فنڈز میں خرد برد کیا گیا۔جعلسازوں نے جعلی دستاویزات پر ٹرسٹ ڈیڈ رجسٹر بھی کرالی۔

محسن پاکستان کی صاحبزادی نے کہا کہ والد کے ٹرسٹ کو جعلسازوں سے بچانے کےلیے میں نے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، لیکن انصاف نہ ملا اور الٹا مخالفین نے میری ذات پر کیچڑ بھی اچھالا۔جعلسازوں کے خلاف لاہور کے تھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈاکٹر ڈینا نے یہ بھی کہا کہ جعلسازی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد انہیں امید ہے کہ عدالتیں انصاف فراہم کریں گی اور وہ اپنے والد کا خواب پورا کر سکیں گی۔