فراڈ کیس،سوناکشی سنہا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فراڈ کیس،سوناکشی سنہا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
فراڈ کیس،سوناکشی سنہا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا کے عدالت میں عدم پیشی کی بنیاد پر ناقابلِ وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہناہے کہ سوناکشی نے 2019 میں مبینہ طور پر ایک ایونٹ آرگنائزر سے دہلی میں ہونے والے ایونٹ کے لئے 37 لاکھ بھارتی روپے وصول کئے تھے، مگر کسی وجہ سے وہ اس ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق آرگنائزر پرمود شرما مراد آباد کا رہائشی ہے جس نے ایک تقریب منعقد کی اور سوناکشی سنہا کو ‘مہمان خصوصی’ کے طور پر مدعو کیا، ایونٹ آرگنائزر کے مطابق اس نے اداکارہ کو 37 لاکھ روپے ایڈوانس دیے۔

آرگنائزر پرمود شرما کے مطابق سوناکشی سنہا تقریب میں شرکت نہ کر سکیں جس کے بعد انہوں نے ان سے اپنی رقم کی واپسی کا تقاضا کیا۔

پرمود شرما نے الزام عائد کیا کہ سوناکشی کی منیجر نے رقم واپس کرنے سے منع کر دیا، اداکارہ سے بارہا رابطہ کرنے کے بعد بھی کام نہیں بنا تو انہوں نے اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس دائر کردیا۔

مزید پڑھیں: صوفی ٹرنر اور جو جونس کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کیس دائر ہونے کے بعد مبینہ طور پر مراد آباد آئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا، اس کے بعد سوناکشی منظر سے غائب ہیں اور عدالت کے بلانے پر بھی حاضرنہیں ہوئیں، جس کے بعد مقامی عدالت نے اداکارہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔

Related Posts