کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی) کے انتخابات میں بزنس کمیونٹی کی اکثریت نے بزنس مین پینل نے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس بار بھی بی ایم پی بھرپور کامیابی حاصل کرے گا اور مخالفین کو بدترین شکست ہو گی۔
کراچی سمیت پنجاب، بلوچستان کے تاجروں کا بزنس مین پینل کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔بلوچستان کے سب سے بڑے پروگریسیو بزنس گروپ(پی بی جی) نے بی ایم پی کی حمایت کر دی ہے۔
سابق صوبائی وزیر و نائب صدر ایف پی سی سی آئی نوید بلوچ بھی بزنس مین پینل میں شامل ہو گئے جس سے فیڈریشن کے انتخابات میں بزنس مین پینل کی جیت کے مزید بڑھ گئے ہیں۔
بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار نے کہا ہے کہ بی ایم پی بزنس کمیونٹی کے اعتماد پر پورا اترے گا اور فیڈریشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے ان کے اعتماد کو درست ثابت کرے گا۔
بی ایم پی کے امیدوار برائے صدر اور معروف صنعتکار ناصر حیات مگوں نے کہاکہ مخالفین بی ایم پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں اور مخالفین کو فیڈریشن کے انتخابات میں اپنی ناکامی یقینی نظر آرہی ہے۔
ہم ایک بار پھر بھارتی اکثریت سے انتخابات جیت کر بزنس کمیونٹی کی بلاتفریق خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بزنس مین پینل کے امیدوار برائے نائب صدر اور اپرا کے کنوینر اطہر سلطان چاؤلہ نے بی ایم پی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بزنس مین پینل فیڈریشن کے انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کر کے مخالفین کو شکست سے دوچار کرے گا۔بی ایم پی کامقصد بزنس کمیونٹی کی خدمت اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرناہے۔