شبیر منشاء چھرہ دوسری بارایف پی سی سی آئی کی کسٹمزقائمہ کمیٹی کے کنوینر مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Law Ministry sets up customs, income, sales tax tribunals on FPCCI demand

کراچی : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے معرو ف صنعتکارشبیر منشاء چھرہ کی شاندارخدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلسل دوسری بار سال 2021 کے لیے ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے ”کسٹمز“ کا کنوینر مقرر کیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیٹی میں ممبران کی تعداد 9ہوگی۔

شبیر منشاہ چھرہ پاکستان آرٹی فیشل لیدرامپورٹرز اینڈمرچنٹس ایسوسی ایشن(پالیما) کے بانی چیئرمین کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدراور معروف صنعتکار مرحوم منشاء چھرہ کے صاحبزادے ہیں اور کسٹمز سمیت ایف بی آر سے متعلق امور میں کمال مہارت رکھتے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر ایف پی سی سی آئی نے امید ظاہر کی کہ شبیر منشاء چھرہ بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

مزید پڑھیں:نکاٹی کی وزیراعظم سے ویلیو ایڈڈ سیکٹر کو بچانے کیلئے کاٹن یارن کی برآمد پر پابندی لگانے کی اپیل

اس سےقبل فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجم نثار نے معرو ف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے کو ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے ’’ کسٹمز‘‘ کے سال 2020 کے لیے کنوینر مقرر کیا تھا۔

Related Posts