کراچی :مشہور قوال امجد صابری کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہے، قوالی کے فن میں نئی جدت لانے والے امجد صابری کو کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔
امجد صابری خطے میں نمایاں قوال بن کر ابھرے ، اپنے والد غلام صابری اور چچامقبول احمد صابری کے بعد انہوں نے قوالی کی میراث کو جاری رکھتے ہوئے موجودہ موسیقی کے عہد کے ساتھ جوڑ دیا اور قوالی کو برصغیر میں نئی بلندیوں پر لے گئے۔
امجد صابری کی نعت، تلاوت اور کرم مانگتا ہوں عطاء مانگتا ہوں ، دعا نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی جبکہ ان کی کئی قوالیاں آج بھی مداحوں کو مسحور کردیتی ہیں۔
مزید پڑھیں: ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان نے کشمیر جانے کا ارادہ کرلیا