فورسز کی لکی مروت میں کارروائی، 4دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فورسز کی لکی مروت میں کارروائی، 4دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
فورسز کی لکی مروت میں کارروائی، 4دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا جسے سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ، آلات اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

خوشاب پولیس نے ٹرانس جینڈر چاندی خان کا مسئلہ حل کردیا، 8لاکھ روپے واپس مل گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا ہے اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts