جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ، 4 فوجی جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ISPR

مکین :  جنوبی وزیرستان میں 4 فوجی شہید ہوگئے، فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے، دہشت گردوں نے مکین میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، حملہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں کیا گیا، فورسز نے جوابی کارروائی کر کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شہدا میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور عزیز شامل ہیں، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

چند روز قبل سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی (سجنا گروپ) سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاتھا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 1 دہشت گرد زخمی بھی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:پاک بحریہ کی ساتویں کثیرالقومی بحری مشق امن کا آغاز

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عثمان علی اور وحید کے نام سے ہوئی جوکالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے سجنا گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان دہشت گردوں کی تربیت کرتے تھے اور بارودی سرنگیں بنانے کے ماہر تھے۔ عثمان نامی دہشت گرد کیپٹن عمر چیمہ سمیت دیگر سیکورٹی اہلکاروں کو شہید کرچکا ہے۔

Related Posts