اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں نے گاڑی سے کچل دیا، رینجرز کے 4 جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

five Rangers officials martyred as miscreants plough vehicle into them

اسلام آباد: منگل کی علی الصبح سری نگر ہائی وے پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کی جانب سے ایک گاڑی کو رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دیا گیا، اس واقعے میں 4رینجرز اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پانچ دیگر رینجرز اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب رینجرز اہلکار پی ٹی آئی کے احتجاجی مارچ کو ڈی چوک کی جانب بڑھنے سے روکنے کے لیے ڈیوٹی پر موجود تھے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاکستان آرمی کے یونٹس نے سیکورٹی کے فرائض سنبھال لیے ہیں اور شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

اس بار بھاگنے نہیں دینگے، بشریٰ بی بی کے حکم پرپی ٹی آئی کارکنوں نے گنڈا پور کے فرار کی کوشش ناکام بنادی، وائرل ویڈیو

ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز مظاہرین کے حملوں سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی مظاہرین کے حملوں میں دو پولیس اہلکار بھی شہید ہو چکے ہیں۔

سیکورٹی حکام کے مطابق شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا تاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Posts