بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، 4 افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Four injured in unprovoked firing across LoC by Indian forces

راولپنڈی : بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 15 سالہ بچی سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔پاک فوج نے بھارتی فورسز کو بھرپور جواب دیکر گنیں خاموش کرادیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی کے ساتھ شاردا ، ڈھڈنیال اور شاہکوٹ سیکٹرز میں آرٹلری اور بھاری ہتھیاروں  کا استعمال کرتے ہوئے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیزفائر کی خلاف ورزیاں کیں۔

بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک 15 سالہ بچی سمیت چار بے گناہ شہری شدید زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے جوانوں نے موثر انداز میں جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: سیکورٹی فورسز کاشمالی وزیرستان میں آپریشن ،7 دہشت گردہلاک ،2 جوان شہید

2020 میں بھارتی فوج نے اب تک 708 سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا جس میں 2 شہری شہید جبکہ 42 زخمی ہوئے۔

Related Posts