مقبوضہ وادی میں مجاہدین سے جھڑپ میں 4بھارتی فوجی ہلاک، آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ وادی میں مجاہدین سے جھڑپ میں 4بھارتی فوجی ہلاک، آئی ایس پی آر
مقبوضہ وادی میں مجاہدین سے جھڑپ میں 4بھارتی فوجی ہلاک، آئی ایس پی آر

اسلام آباد: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہری شہید اور 12 افراد زخمی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارت نے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر محاز کھول رکھا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 نومبر کو مبینہ طور پر بھارتی فوج کی ضلع کپواڑہ میں حریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جھڑپ حریت پسندوں اور بھارتی فوج کے مابین مقبوضہ وادی میں ہوئی جس میں 4 بھارتی فوجیوں سمیت کچھ ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مقبوضہ وادی میں ذلت کا سامنا کرنے پر خفت مٹانے کے لئے 13 نومبر کو بھارتی فوج نے ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کیے، شہری آبادی پر فائرنگ سے 4 شہید اور 12 افراد زخمی ہوئے، بھارتی فوج نے لیپا، نیلم، ویلی، جورا، سیکٹر شاہ کوٹ اور باغ ویلی میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تاہم پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا گیا، پاک فوج کی جانب سے بھارتی پوسٹوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 5 زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مادر وطن کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا جب کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Related Posts