شانگلہ: شانگلہ کے جنگلات میں دو روز قبل آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کے باعث خاتون سمیت 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ آگ نے ایک ہوٹل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے ابتدائی طور پر بتایا کہ سوات کے جنگلات بریکوٹ، چارباغ کوٹ، کبل سیگرام اور چکسیر میں چار جگہ پر آگ لگ گئی۔
مقامی صحافیوں کے مطابق ایک ہفتہ قبل لگنے والی آگ پر تقریباً قابو پا لیا گیا۔
مزید پڑھیں:بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ پر 14 روز بعد قابو پالیا گیا