بیالیس ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج حجاز مقدس پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سرکاری اور پرائیویٹ اسکیموں کے مجموعی طور پر 42 ہزار 477 عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔

مکہ مکرمہ میں قائم میڈیا سیل کے مطابق 6 جون سے 16 جون تک سرکاری اسکیم کے 16 ہزار 900 کے قریب عازمین براہ راست مدینہ منورہ پہنچے جہاں 8 روز قیام کے بعد تمام عازمین کو بتدریج مکہ مکرمہ پہنچادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بحران زدہ سری لنکا میں پٹرول کیلئے شہریوں میں ٹوکن تقسیم

رپورٹ کے مطابق اب تک پرائیویٹ اسکیم کے تحت 3132 عازمین مدینہ منورہ جبکہ 9239 مکہ مکرمہ بذریعہ جدہ پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسکیم کے اب تک مجموعی طور پر 30 ہزار 106 عا زمین مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، پاکستان سے حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری اسکیم کے تمام عازمین کو 30 جون تک حجاز مقدس پہنچا دیا جائے گا۔

رواں سال پاکستان سے مجموعی طور پر 81 ہزار افراد حج کررہے ہیں، حج کوٹے کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت 40 فیصد (32 ہزار) جبکہ 60 فیصد (49 ہزار) افراد پرائیوٹ اسکیم کے تحت حج کریں گے۔

رواں سال 32 ہزار افراد کے مقابلے میں 63 ہزار سے زائد افراد نے حج درخواستیں جمع کرائیں۔

Related Posts