ملک میں ریسلنگ کے کھیل کی ترقی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، جورڈن حر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں ریسلنگ کے کھیل کی ترقی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، جورڈن حر
ملک میں ریسلنگ کے کھیل کی ترقی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، جورڈن حر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نوجوان اور بچے عام طور پر ریسلنگ کے کھیل میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، خاص طور پر بین الاقوامی سطح ہونے والے ریسلنگ کے مقابلوں کو بے انتہاء پسند کیا جاتا ہے، آج ہم نے اپنے پروگرام اسپورٹس ٹائم میں پاکستانی ریسلر (جورڈن حر)کو دعوت دی، جنہوں نے پاکستان ہی نہیں ملک سے باہر بھی پاکستان کے لئے اپنی خدمات انجام دیں اور ملک کا نام روشن کیا۔

ایم ایم نیوز: عام طور پر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ریسلنگ کے مقابلے جو ٹی وی پر دکھائے جارہے ہوتے ہیں وہ جعلی ہوتے ہیں، اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟

جورڈن حر: ریسلنگ کے مقابلے حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں اور ہم نے اپنے اساتذہ سے بھی یہی سیکھا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ ریسلنگ کے مقابلے جعلی ہوتے ہیں۔

ایم ایم نیوز: آپ نے آخری مرتبہ اپنے نیپالی حریف کو شکست دی تھی، اس مقابلے سے آپ نے کیا سیکھا اور آپ کے سب سے زیادہ کیا چیزیں کام آئیں؟

جورڈن حر:اُس مقابلے میں مخالف حریف مجھ سے زیادہ تجربہ کار تھا اور اُس کا ہوم گراؤنڈ تھا، وہ ایک نیپالی تھا اور نیپال میں ہی مقابلہ ہونا تھا، اس سے مقابلے کے بعد مجھے حقیقت میں محسوس ہوا کہ میرا کسی اچھے حریف سے مقابلہ تھا، آخر کار وہ مقابلہ میں جیت گیا، مجھے تب زیادہ خوشی ہوتی ہے جب میں ایک اچھے ریسلر سے مقابلہ جیت لیتا ہوں۔

ایم ایم نیوز:نیپالی مخالف حریف تھاگو سے لڑنے سے پہلے آپ کے دماغ میں کیا چل رہا تھا، مقابلہ جیت پائیں گے یا نہیں؟ اور جب مقابلہ جیت گئے تو کیا محسوس کیا؟

جورڈن حر:جب مجھے پتہ چلا کہ نیپال کے بہت نامور ریسلر تھاگو سے میرا مقابلہ ہونے جارہا ہے، اس کے علاوہ کچھ لوگوں نے مجھے بتایا کہ تھاگو بہت اچھا ریسلر ہے، پھر میں نے اس کے میچز کو دیکھا اور اس کی کمزوریوں کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگیا، صبح جب ہمارا مقابلہ شروع ہوا تو تھاگو میری توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہوا، لیکن آخرکار وہ مقابلہ میں جیتنے میں کامیاب ہوا، جس کی مجھے بہت خوشی ہوئی۔

ایم ایم نیوز: آپ کے نزدیک سب سے بہترین اور منفرد ریسلنگ کا مقابلہ کب اور کس سے ہوا تھا؟

جورڈن حر:سب سے اچھا ریسلنگ کا مقابلہ کراچی میں ایک فلیگ میچ تھا، جو پیپلز اسکوائر کراچی میں منعقد ہوا تھا، فلیگ میچ کے مقابلے میں ایک جھنڈا لگا ہوا ہوتا ہے جو اسے حاصل کرلیتا ہے وہ مقابلہ جیت جاتا ہے، اس مقابلے میں مجھے کافی چوٹیں آئیں تھیں، مگر وہ مقابلہ میں جیت گیا تھا، جس کی مجھے کافی خوشی ہوئی تھی۔

ایم ایم نیوز: آپ کا پسندیدہ ریسلر کون سا ہے؟

جورڈن حر:مجھ سے اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہیں، لوگ یہ سمجھتے ہیں شاید میرا پسندیدہ ریسلرWWEکا ہوگا، مگر ہمیں اپنے ٹیلنٹ کو پذیرائی دینی چاہئے، ہمارے پاس بہت سے سارے اچھے ریسلرز ہیں، مگر میں اس کے برعکس جواب دوں گا، میں یہ کہوں گا کہ مجھے کس ریسلر سے مقابلہ کرنے میں زیادہ مزہ آئے گا؟ تو میں کہوں گا ایکس میگ ایک اچھا ریسلر ہے، مجھے اس سے مقابلہ کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔

ایم ایم نیوز: آپ کے خیال میں سب سے بہترین ریسلر کون سا ہے؟ جس کے بارے میں آپ یہ سمجھتے ہوں کہ اس جیسا کوئی ریسلر نہیں آئے گا؟

جورڈن حر:میرا خیال سے بہترین ریسلر رینڈی آرڈن ہے، اُس کے مقابلے دیکھنا مجھے اچھا لگتا ہے۔

ایم ایم نیوز: آپ کو ریسلنگ کے علاوہ کوئی اور کھیل پسند ہے؟

جورڈن حر:میں ایک ریسلر ہوں اور مجھے ریسلنگ ہی پسند ہے، اس کے علاوہ کوئی کھیل پسند نہیں ہے۔

ایم ایم نیوز: آپ کے خیال میں پاکستان میں ریسلنگ کے کھیل کی ترقی کے لئے کون سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے؟

جورڈن حر:پاکستان میں دیکھا جائے تو ریسلنگ کا کھیل آہستہ ہی سہی مگر آگے بڑھ رہا ہے، جب بین الاقوامی ریسلر آپ کے ملک میں آرہے ہیں اورآپ کا ریسلر بھی باہر جاکر کھیل رہا ہے، اس کا مطلب یہی ہے کہ ریسلنگ کا کھیل ترقی کی جانب گامزن ہے، مگرکچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جہاں پر آکر ہم پابند ہوجاتے ہیں۔ہمیں رقم کے حوالے سے سپورٹ کی ضرورت ہے، حکومت کو چاہئے اس حوالے سے اقدامات کرے۔

Related Posts