سابق ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا بیٹے کی ماں بن گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا بیٹے کی ماں بن گئیں
سابق ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا بیٹے کی ماں بن گئیں

روس: سابق عالمی نمبرون ٹینس کھلاڑی ماریہ شراپوا بیٹے کی ماں بن گئیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے آگاہ کیا۔

سابق ٹینس اسٹار نے فروری 2020 میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اسی سال دسمبر میں برطانوی بزنس مین سے منگنی کی تھی۔ماریہ شراپوا نے بیٹے کی پیدائش کے بارے میں انسٹاگرام میں ایک پوسٹ میں بتایا جس کا نام تھیوڈور رکھا گیا ہے۔

الیگزینڈر گائلکس اور ماریہ شراپوا کی پہلی اولاد کی پیدائش یکم جولائی کو ہوئی تھی مگر سابق ٹینس اسٹار نے 16 جولائی کو اس کے بارے میں بتایا۔

واضح رہے کہ ماریہ شراپوا نے اپریل میں اپنی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک انسٹاگرام پوسٹ میں حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک اور سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب

ماریہ شراپوا نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے ہونے والے بیٹے کی تصویر بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ ‘ یہ ہمارے چھوٹے سے خاندان کا سب سے خوبصورت، چیلنجنگ اور بہترین تحفہ ہے’۔

Related Posts