لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف 21 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لاہور ائیر پورٹ پہنچیں گے۔
سابق وزیراعظم کو پاکستان لانے والا ’امید پاکستان‘ طیارہ صبح ساڑھے 8 بجے متحدہ عرب امارات سے روانہ ہوگا اور دوپہر 12 بجے لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔
نواز شریف کو وطن لانے والے اس خصوصی طیارے میں 152 افراد سوار ہوں گے۔ خصوصی طیارے میں نواز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور صحافی لاہور پہنچیں گے جبکہ پارٹی قائد کے استقبال کے لیے پارٹی رہنما بھی ائیرپورٹ پہنچیں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور پہنچنے کے بعد پارٹی کے جلسے میں شرکت کریں گے جس کے لیے (ن) لیگ نے گریٹر اقبال پارک کے مقام کا انتخاب کیا ہے۔
فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی، مولانا فضل الرحمان کا آج یوم طوفان الاقصیٰ منانے کا اعلان
اس سے قبل مریم نواز نے پارٹی کارکنوں سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ملک و قوم سے وعدے نبھانا اور مشکلات سے نکالنا ہی نواز شریف کی روایت ہے، نواز شریف ایک بار پھر عوام اور ملک کو بچانے واپس آ رہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک اور قوم کو زخم لگتے ہیں ہر بار نواز شریف آ کر مرہم رکھتا ہے، سب خراب ہونے کے بعد اب سب ٹھیک کرنے کیلئے نواز شریف کی ضرورت ہے۔