نواز شریف کا سروسزاسپتال سے ڈسچارج ہونے کے باوجود اسپتال میں رکنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz-Sharif
العزیزیہ ریفرنس، اضافی دستاویزات جمع کرانے اور نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کولاہورکےسروسزاسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہےتاہم مریم نواز کی روبکار جاری نہ ہونے پر نواز شریف نے اسپتال میں ہی رکنے کا فیصلہ کیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کو ان کی مرضی سے شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا جانا تھا اور انہیں لینے کیلئے شریف سٹی اسپتال کا عملہ اور ایمبولینس بھی سروسز اسپتال پہنچ چکی تھی تاہم مریم نواز کی روبکار جاری نہ ہونے پر نواز شریف نے سروسز اسپتال میں ہی رکنے کا فیصلہ کیاجبکہ مریم نواز بھی اسپتال میں ہی رہیں گی۔

نواز شریف نے شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس سے اپنا سامان نکلوا کر ایمبولینس خالی واپس بھیج دی جب کہ سابق وزیراعظم کی والدہ بھی سروسز اسپتال سے روانہ ہوگئیں، ذرائع شریف فیملی کے مطابق نواز شریف کو کل 12 بجے سروسزاسپتال سے شفٹ کیا جائے گا۔

مریم نواز کی طرف سے لیگی رہنما فیصل ایوب اور سیف کھوکھر نے 2 کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے تھے تاہم ان کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں زر ضمانت جمع کروانے میں وقت لگا جس کے باعث مریم نواز کے مچلکے اب بدھ کو جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے اور 7 کروڑ روپے نقد عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد آج پاسپورٹ، مچلکے اور نقد رقم جمع کرادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نوازنے پاسپورٹ،7کروڑ روپے نقد اور2 کروڑ کے مچلکے جمع کرادیے

دوسری جانب میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی بیماری کی تشخیص کیلئے جینٹک ٹیسٹ تجویز کر دیا ہے،ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے جرمنی بجھوائے جاتے ہیں، تاہم یہی ٹیسٹ پاکستان میں رہتے ہوئے بھی کروایا جا سکتا ہے۔

میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی تین بیماریوں پلیٹ لیٹس، دل کا علاج اور خون کی شریانیں بلاک ہونے کا علاج کررہے ہیں۔ نوازشریف کو محدود چہل قدمی اور ورزش سمیت کھانے پینے کے حوالے سے بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

Related Posts