اسلام آباد: پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط سامنے لاکر غلطی کی، اگر ضروری ہوتا تو جوبائیڈن خود لکھ کر دیتے۔
سابق سفیر عبدالباسط کاکہنا ہے کہ عمران خان نے سفیر کا مراسلہ عوام میں لاکر غلطی کی ، ایسی چیزیں خفیہ ہوتی ہیں، ایسی کمیونی کیشن کو پبلک نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی ریاستی عہدیدار کسی سفارت کار کو کہے کہ جب تک آپ حکومت کو ختم نہیں کریں گے ہم آپ سے واسطہ نہیں رکھیں گے۔یہ بھی ممکن ہے کہ ہمارے سفیر نے آخری پیراگراف میں اپنا نتیجہ دیا ہو۔
مزید پڑھیں:کیا عمران خان کیلئے ترین و علیم گروپس کو ساتھ ملا کر اب بھی حکومت بچانا ممکن ہے ؟