85 سالہ سابق ایم این اے میاں مٹھو نے دوسری شادی کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

85 سالہ سابق ایم این اے میاں مٹھو نے دوسری شادی کرلی
85 سالہ سابق ایم این اے میاں مٹھو نے دوسری شادی کرلی

کراچی :سندھ کی مشہور مذہبی درس گاہ بھر چونڈی کی مشہور مذہبی و سیاسی شخصیت اور قومی اسمبلی کے سابق رکن فقیر عبدالحق عرف میاں مٹھو نے دوسری شادی کر لی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سابق ایم این اے عبدالحق عرف میاں مٹھو نے 85 سال کی عمر میں جام عبدالستار ڈہر کی صاحبزادی سے شادی کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میاں مٹھو کی دوسری اہلیہ کی عمر 45 سال سے زائد ہے اور وہ بیوہ ہیں۔

گذشتہ انتخابات میں ایم این اے کی جی ڈی اے کی نشست پر 90 ہزار سے زائد ووٹ لئے تھے، میاں مٹھو پیپلزپارٹی دور میں ایم این اے رہ چکے ہیں۔

عبدالحق عرف میاں مٹھو کی پہلی اہلیہ کافی عرصہ قبل انتقال کر چکی ہیں،شادی بھائی، بیٹوں اور خاندان کے دیگر افراد کی مرضی سے ہوئی ہے۔ اس وقت میاں مٹھو کی اولاد سمیت 150سے زائد بیٹے، بیٹیاں، پوتے، پوتیاں اور پڑپوتیاں ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں کھلے عام ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

Related Posts