بھارتی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان کی خراب بولنگ پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
آسٹریلیا نے بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف دیا۔
سابق کرکٹرز کی جانب سے شاہین آفریدی کی بولنگ کی تعریف کی جارہی ہیں وہیں دیگر بولرز کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔
On this flat Bengaluru pitch getting a 5 wicket haul is top effort by Shaheen Afridi. Apart from him Pakistan bowling looking toothless! #PAKvAUS
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 20, 2023
ایسے میں بھارتی ٹیم کے سابق بولر عرفان پٹھان نے کہا کہ ’بنگلور کی اس فلیٹ پچ پر 5 وکٹیں حاصل کرنا شاہین آفریدی کی اچھی کوشش تھی، ان کے علاوہ پاکستانی بولنگ ٹوتھ لیس نظر آئی۔
یاد رہے کہ وارنر اور مارش کے درمیان پہلی وکٹ پر 259 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جو کہ پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت داری ہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔