شاہین ایئر لائن کے سابق ڈائریکٹرکو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین ایئر لائن کے سابق ڈائریکٹرکو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا
شاہین ایئر لائن کے سابق ڈائریکٹرکو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا

کراچی: نجی فضائی کمپنی شاہین ایئر لائن کے سابق ڈائریکٹر اور چیئرمین کو ایک ارب 40 کروڑ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر مقدمہ درج کرکے ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر راحیل خان نے بتایا کہ شاہین ایئر لائن پر ایک ارب 40 کروڑ کے واجبات ہیں جو متعدد یاد دہانیوں کے باوجود ادا نہیں کیے گئے تھے۔

اس حوالے سے ایف آئی اے نے جب کینیڈین پولیس سے رابطہ کیا تھا تو اس وقت کے کینیڈین پولیس نے بھی ایک ڈائریکٹر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 5 لاکھ کینیڈین ڈالرز بھی برآمد کیے تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل رﺅف شیخ کے مطابق گرفتار ہونے والے سابق ڈائریکٹر کا نام یاورمحمود ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران مذید افراد کی گرفتاری متوقع ہے۔

Related Posts