پرفارمنس کے ذریعے واپس قومی ٹیم میں جگہ بنائوں گا, سابق کپتان سرفراز احمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرفراز احمد کا اعزاز: 50 ون ڈے میچز کی قیادت کرنے والے دوسرے وکٹ کیپربن گئے
سرفراز احمد کا اعزاز: 50 ون ڈے میچز کی قیادت کرنے والے دوسرے وکٹ کیپربن گئے

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیشنل اسٹیڈم پہنچ گئے۔

سابق کپتان سرفرازاحمد نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ، مقامی صحافی نے اپنے ٹوئٹراکائونٹ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں  سرفراز احمد گرائونڈ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سال2019ء کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کی کارکردگی اظہر علی سے بہتررہی

ٹوئٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک خاتون نے لکھا کہ سرفراز بھائی پورے ہفتے محنت مزدوری کرتے رہے اور اتوار کوچھٹی ملنے پر میچ سے لطف اندوز ہونے کیلئے اسٹیڈیم آئے ہیں۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے سرفراز احمد کو ناقص کارکردگی کا جواز بناکرقیادت سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم سے بھی نکال دیا تھا۔

ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کو سونپی گئی تھی جن کی قیادت میں پاکستان کو دورہ آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت نوجوان بابر اعظم کو سونپی گئی تھی۔

سابق کپتان سرفراز احمد پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بھی کپتان ہیں جبکہ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے واپس قومی ٹیم میں جگہ بنائوں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں خراب موسم کی وجہ سے ڈرا ہوگیا تھا جبکہ کراچی میں جاری دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم کی پوزیشن مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔

Related Posts