عمران خان نے حکومت بچانے کیلئے آٹا چینی اسکینڈل کی تحقیقات بند کرادی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

forensic report on sugar crisis will not be published

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین اور چوہدری برادران کیساتھ محاذ آرائی کا ارادہ ترک کردیا۔آٹا چینی اسکینڈل کی رپورٹ پر عملدرآمد موخر کرنیکا انکشاف۔

وزیراعظم عمران خان نے حکومت خطرے میں پڑنے سے متعلق سیاسی عمائدین اور بااثر حلقوں کے خدشات کے پیش نظرجہانگیر ترین اور چوہدری برادان کیخلاف کارروائی کا اراد ہ ترک کردیا ہے۔

مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں حکومت کو مزید مشکلات سے بچانے کیلئے حکومت نے ناراض اتحادیوں اور پارٹی رہنماؤں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس لئے وزیراعظم عمران خان نے آٹا چینی اسکینڈل کی فرانزک رپورٹ میں خود تاخیر کروائی ہے۔

وزیراعظم کے معتمدین کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین ،چوہدری برادران ،خسرو بختیار ،ندیم بابر اورعبدالرزاق داؤد کے خلاف کارروائی سے حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہوجائینگی اور اتحادیوں کے سہارے پر کھڑی حکومت کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے معتمدین نے وزیراعظم کو جہانگیر ترین اور چوہدری برادران کے ن لیگ کے ساتھ رابطوں سے بھی آگاہ کیا ہے اور وزیراعظم کو محاذ آرائی کے بجائے افہام وتفہیم ترک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: نیب کی گندم اسکینڈل میں بڑی کامیابی، 10ارب سے زائد رقم وصولی کرلی

معتمدین کے مشورے پر وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور اتحادیوں کیخلاف کارروائی کا ارادہ ترک کرتے ہوئے آٹا چینی اسکینڈل اور دیگر کیسز میں  ہاتھ ہلکا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Related Posts