پاکستان نے بیرونِ ملک پھنسے شہریوں کی وطن واپسی کیلئے سب سے بڑا آپریشن کیا۔دفترِ خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا مصر میں المناک ٹرین حادثے پر افسوس اور متاثرین سے یکجتی کا اظہار
پاکستان کا مصر میں المناک ٹرین حادثے پر افسوس اور متاثرین سے یکجتی کا اظہار

اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ  پاکستان نے کورونا وباء کے دوران بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفترِخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے ساتھ پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ثابت ہوئی۔

پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ دفترِ خارجہ نے قومی ائیر لائن (پی آئی اے) اور دیگر محکمہ جات کے ساتھ مل کر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا وطن واپسی کا آپریشن کیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے تحریری پیغام کے ساتھ شیئر کیے گئے تصویری پیغام میں کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے ذریعے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی رائج کی گئی۔

دفترِ خارجہ ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ حکومت نے زندگی اور روزگار دونوں میں توازن برقرار رکھنے کی پالیسی اپنائی۔ دنیا بھر کے 70 سے زائد ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دفترِ خارجہ میں پاکستانیوں کی وطن واپسی سمیت دیگر اہم امور کیلئے کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم کیا گیا جبکہ کورونا ویکسین کو بر وقت حاصل کرنے کیلئے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی میں پھنسے پاکستانیوں نے وطن واپسی کیلئے مدد مانگ لی

Related Posts