افغان تصفیے کے حل سے خطے میں مضبوط تجارتی تعلقات استوار ہوں گے، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان تصفیے کے حل سے خطے میں مضبوط تجارتی تعلقات استوار ہوں گے، شاہ محمود قریشی
افغان تصفیے کے حل سے خطے میں مضبوط تجارتی تعلقات استوار ہوں گے، شاہ محمود قریشی

تاشقند : وزیر خارجہ شاہ محمود نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزا ایوف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے ازبک صدر کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ازبکستان کا حوالہ دیتے ہوئے، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔

وزیر خارجہ نے ازبک صدر کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان قیادت، اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کی جانب بڑھے گی تاکہ خطے میں مضبوط تجارتی و اقتصادی روابط کی راہ ہموار ہو سکیں۔

اس موقع پر ازبک صدر شوکت مرزاایوف کا کہنا تھا کہ ازبکستان پاکستان کے ساتھ دو طرفہ مراسم کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ازبکستان، پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص ٹرانسپورٹ اور رابطہ سازی کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کے فروغ کا متمنی ہے۔

شوکت مرزاایوف نے وزیر خارجہ شاہ محمود سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ  افغانستان میں قیام امن سے خطے میں تجارت، معیشت اور روابط میں بہتری کے امکانات پیدا ہوں گے۔ ازبک صدر کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ماہ دوشنبے، تاجکستان میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان خان کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا یہ چار ملکی دورہ، افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں، علاقائی سطح پر، مشاورت کے ذریعے، متفقہ لائحہ عمل تشکیل دینے کی عملی کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

Related Posts