وزیر خارجہ کا کامیاب اقتصادی سفارتکاری کے بعد ثقافتی سفارت کاری کے آغاز کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shah mehmood qureshi
وزیر خارجہ کا کامیاب اقتصادی سفارتکاری کے بعد ثقافتی سفارت کاری کے آغاز کا اعلان

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سفارت کاری کے فروغ کیلئے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر کامیاب اقتصادی سفارتکاری کے بعد ثقافتی سفارت کاری کے آغاز کا اعلان کر دیا۔

ثقافتی سفارتکاری کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت وثقافت عاطف خان کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی جس میں پاکستانی کلچر کی طرف دنیا بھر کی توجہ مبذول کروانے کیلئے سیاحت کے فروغ، سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان سیاحت کے اعتبار سے انتہائی اہم ملک بن چکا ہے جہاں پر سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر غیر ملکی سیاحوں کے لئے آن لائن ویزہ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں تاکہ سیاح آسانی کے ساتھ پاکستان آ سکیں اور پاکستان کے تاریخی، ثقافتی ورثے سے مستفید ہو سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین باہمی شراکت سے مستقبل کا سفر طے کر رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کیلئے ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے مزید موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ عاطف خان نے وزیر خارجہ کو خیبر پختون خواہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے سینیٹر صوبائی وزیر عاطف خان کی خیبر پختون خواہ میں سیاحت اور ثقافت کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

Related Posts