اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ ماہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت جائیں گے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرا کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پاکستان کے وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بھارت جانے کا فیصلہ pic.twitter.com/k32Gz8r6Mu
— VOA Urdu (@voaurdu) April 20, 2023
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ 4 اور 5 مئی کو بلاول بھٹو زرداری گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 2016 کے بعد بھارت کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیرخارجہ ہوں گے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ممبر ڈیزاسٹر اتھارٹی آج شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کر رہے ہیں، وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے دہلی میں ہونے والے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی، ان کے ساتھ ڈی جی نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی نے بھی ورچوئل شرکت کی۔
فراڈ اور دھمکانے کا کیس، پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورہ بھارت کے لیے ہماری تیاری جاری ہے، دورہ بھارت پر میڈیا کی شرکت کے لیے بھی رہنمائی کریں گے۔
دوسری جانب بھارت میں رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت نہ جانےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خواجہ آصف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے، خواجہ آصف کو وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔