کراچی: حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 3 ارب 70 کروڑ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔
حکومتی طویل اور قلیل مددتی بانڈز میں بیرونی سرمایہ کاری ریکارڈ سطح کو چھو گئی جو بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر بھرپور اعتمادکا مظہر ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں اب تک ٹی بلز اور پاکستان انویسمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری 3 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
اس عرصے میں برطانیہ سے 2 ارب ڈالر، امریکا سے 88 کروڑ ڈالر اور عرب امارات سے 10 کروڑ ڈالر کی حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ترسیلات زر کے فروغ کیلئے ٹی ٹی چارجز میں اضافے کا فیصلہ