راولپنڈی :سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع مدی خیل اور بوبر گیپ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی ڈرون مار گرایا۔
مزید پڑھیں:دو مختلف کارروائیوں میں 7دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر