جرمنی کی سب سے بڑی مسجد جس کا افتتاح ترک صدر طیب اردوان نے کیا تھا وہاں پہلی بار اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دنیا بھر میں اس روح پرور منظر کو پسند کیا جا رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے کے دریا کنارے واقع تاریخی شہر کولون میں ایک مسجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دی گئی۔ جرمنی میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی گئی ہو۔
یہ بھی پڑھیں:
امریکی صدر کا نوجوان لڑکی کو ڈیٹنگ کے متعلق مفید مشورہ، ویڈیو وائرل
کولون شہر میں مسلمانوں کی بھی بڑی تعداد آباد ہے اور گزشتہ چند برسوں سے مقامی انتظامیہ اور مسلم کمیونیٹی کے درمیان لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت کے حوالے سے مذاکرات جاری تھے جس میں گزشتہ برس ایک معاہد طے پاگیا تھا۔
RAW: Germany’s largest mosque broadcast the call to prayer for the first time.
The Central Mosque of Cologne will sound the muezzin call every Friday afternoon for up to five minutes, with the volume restricted to 60 decibels. pic.twitter.com/jo3JqymZ7D
— DW News (@dwnews) October 14, 2022
اس معاہدے کے تحت پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی سعادت ایک ایسی مسجد کے حصے میں آئی جس کا افتتاح ترک صدر نے کیا تھا اور یہ جرمنی کی سب سے بڑی مسجد ہونے کے علاوہ اپنی جدت طرز تعمیرات کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے۔
جرمنی میں لاؤڈ اسپیکر پہلی بار اذان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دنیا بھر کے مسلمانوں نے جرمنی کی حکومت کی مذہبی روادری پر مبنی پالیسیوں کی تعریف کی اور اس فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا۔
کولون شہر کی خاتون میئر ہینریئٹے ریکر نے کہا ہے کہ مسجد سے لاؤڈ اسپیکر پر دی جانے والی اذان گرد و نواح میں سنی جا سکے گی۔ اس بات کی اجازت دینے کا مقصد مسلم برادری کے ساتھ مذہبی روادری اور احترام کا اظہار کرنا ہے۔